اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق، حزب اللہ کے ذرائع نے حزب اللہ کا ایک بیان شائع / نشر، کرکے
اعلان کیا ہے کہ:
مقاومت اسلامی کے مجاہدین
نے فلسطین اور لبنان کی ثابت قوموں پر صہیونی جارحیتوں کے جواب میں آج [اتوار 20
اکتوبر 2024ع کو] کتسرین اور یفتاح نامی یہودی نوآبادیوں کو متعدد میزائلوں سے
نشانہ بنایا۔
حزب اللہ "معالیہ
گولانی" چھاؤنی اور "مسگاؤ عام" نامی نوآباد یہودی قصبے نیز
"وادی ہونین" کے علاقوں پر میزائلوں کی بارش کر دی۔
لبنان کی اسلامی مقاومت
(حزب اللہ) نے "ادمیت"، "شلومی" اور "یعرا" نامی
نوآبادیوں میں غاصب صہیونیوں کی فوجی چوکیوں اور فوجی نفری پر بڑی تعداد میں میزآئل
گرائے ہیں جو ٹھیک ٹھیک نشانوں پر لگے ہیں۔
حزب اللہ نے ایک کاروائی
کے دوران لبنان ہی کے مقبوضہ "شبعا فارموں" میں واقع
"السدانہ" کے علاقے میں صہیونی فوجیوں کو کئی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
حزب اللہ لبنان نے
"روش بنا" نامی یہودی نوآباد قصبے میں صہیونی فوجی چوکی "فیلون"
کو بہت سارے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ یہ علاقے مقبوضہ شہر صفد کے مشرق میں واقع
ہے۔
حزب اللہ نے چند روز قبل
صہیونیوں کے خلاف حملوں میں شدت لانے کے نئے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا تھا اور
حزب اللہ کے نائب سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ نے صہیونی ریاست
کو "دردناک اور تکلیف دہ مرحلے" میں داخل کر دیا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے
امت مسلمہ کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ "ہم ہی وہ لوگ ہیں جو بے لگام
جانور کو پکڑ کر باڑھ میں واپس لے جائے گی۔
العالم کے نامہ نگار نے
جنوبی لبنان کے شہر "صور" سے رپورٹ دی کہ حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطینی
سرزمین میں صہیونی فوج کے نئے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے جبکہ جعلی
صہیونی ریاست کے دارالحکومت مقبوضہ یافا (تل ابیب) کے علاقے قیساریہ (یا قیصریہ) میں
واقع صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ کو کامیاب ڈرون حملے کا نشانہ بنایا
ہے۔ اور یہ حملہ مقبوضہ حیفا کے جنوبی اور شمالی علاقوں پر حزب اللہ کے شدید حملوں
کے علاوہ تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق، اس جدید
مرحلے میں حزب اللہ نے صہیونی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے جدید میزائل استعمال
کئے ہیں جن میں "نصر-1"، "فادی-1"، "فادی-2"،
"فادی-3" اور شاید "فادی-4" میزائل شامل ہیں۔
ادھر صہیونیوں نے لبنان کی
باقاعدہ فوج کی ایک گاڑی پر حملہ کرکے تین فوجیوں کو شہید کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
یہ بھی پڑھئے: